ظالم اپنے ہی اوپر ظلم کرتا ہے۔
- اللہ پر ایمان نہیں لانے والے کافر ہیں اور ایمان لاکر شرک کرنے والے سب سے بڑے ظالم ہیں‘
- حضور ﷺ کی حقوق کا انکار کرنے والے اور آپ ﷺ کو خاتم المرسلین نہیں ماننے والے کافر اور ظالم ہیں‘
- مسلمان ہونے کے باوجود طاغوت کی راہ اپناتے ہوئے شرک یا بدعات اور گناہ و معاصی کی راہ پر چلنا ‘ ظلم کی راہ اختیار کرنا ہے‘
- مومن بندے کی جان‘ مال‘ عزت و آبرو کو نقصان پہنچانا اور حقوق غصب کرنا؛ بیت اللہ شریف کو نقصان پہنچانے سےبھی بڑا گناہ ہے‘
- مسلمان کہلانے کے باوجوحقوق اللہ ‘ حقوق العباد کی ادائیگی نہیں کرنے والے بھی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں‘
- مسلمانوں پر سب سے پہلے اللہ کے حقوق ہیں‘ پھر رسول اللہ ﷺ کے‘ پھر ماں پاب ‘ اہل و عیال ‘ عزیز و اقارب‘ دیگرمسلمانوں کے اور دوسرے قوم کے لوگوں کے۔ قرآن و سنت کے مطابق ان حقوق کی ادئیگی میں انصاف کے تقاضے پوری نہیں کرنا ظلم ہے۔
- اسلام میں ذمیوں کے بھی حقوق ہیں اور دشمنوں کے بھی حقوق ہیں‘ قرآن و سنت کے مطابق ان حقوق کو ادا نہیں کرنا بھی ظلم ہے‘
- اسلام میں حیوانات اور اللہ کی ہر مخلوق کے بھی حقوق ہیں اور ان حقوق میں کوتاہی کرنا بھی ظلم کرنا ہے‘
اصل میں ظلم و زیادتی کرنے والا انسان اس فانی دنیا میں کسی پر ظلم کرکے اپنے اوپر ہی ظلم کرتا ہے کیونکہ بالآخر اسے اپنے ہر ظلم و زیادتی کا حساب دینا ہے اورصرف اُسے ہی عذابِ الٰہی سے دوچار ہونا ہے۔
انسان اگر صرف اس بات کوسمجھ لے تو اللہ و رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی کرتے ہوئے نہ ہی اپنے اوپر ظلم کرے اور نہ ہی کسی اور کے اوپر ظلم کرے۔
انسان کے اسی ظلم و خصارے میں پڑنے کی بات کو الله سبحانہ و تعالی نے سورۃالعصر میں زمانے کی قسم کھا کر اپنےبندوں کو سمجھایا ہے۔
وَالْعَصْرِ ﴿١﴾ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ ﴿٢﴾ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ﴿٣﴾
ترجمہ: زمانے کی قسم (1) انسان درحقیقت بڑے خسارے میں ہے (2) سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے، اور نیک اعمال کرتے رہے، اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے (3)
اور نبی کریم ﷺ نے ایک مومن کو اپنے اوپر یا کسی بھی مخلوق پر ظلم و زیادتی کرنے سے بچنے کیلئے گھر سے باہر نکلتے وقت کی ایک جامع دعا کی تعلیم دی ہے جو دعا تصویر کے میں درج ہے۔
انشاء اللہ گھر سے باہر نکلتے وقت ایمان و یقین کے ساتھ اس دعا کا اہتمام کرنے والے کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی رحمت سے ہر طرح کی ظلم و زیادتی اور فتنہ و فساد سے محفوظ رکھیں گے۔
No comments:
Post a Comment